• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174738

    عنوان: اللہ پاک کے صفاتی ناموں پر دکان کا نام ركھنا؟

    سوال: کیا میڈیکل اسٹور کا نام الرحمن میڈیکل رکھ سکتے ہیں جبکہ ڈاکٹر کی پرچی پر؛ میڈیکل کا نام لکھا ہوتا ہے جسے مریض کو ریفر کیا جاتا ہے اور پرچی کا کام ہوجانے کے بعد اس کو کوئی سنبھال کر نہیں رکھتا اور بے ادبی کا قوی اندیشہ ہے۔

    جواب نمبر: 174738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 284-241/M=03/1441

    جب کہ بے ادبی کا قوی اندیشہ ہے تو اللہ کے صفاتی ناموں پر میڈیکل اسٹور کا نام رکھنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند