• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172704

    عنوان: "ابدان" كیا معنی ہے؟

    سوال: میں اپنے نام کے معنی جاننا چاہتا ہوں ہو ں، میرا نام "ابدان" ہے ۔

    جواب نمبر: 172704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1277-1103/B=01/1441

    ”ابدان“ بدن کی جمع ہے ، بدن کا لفظ اور اس کا معنی مشہور و معروف ہے یعنی جسم۔ جمع کی صورت میں اس کے معنی ہوں گے بہت سے بدن۔ اِس نام میں کوئی معنویت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند