• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172485

    عنوان: مثیرہ کے معنی

    سوال: مئی 2017 کو مثیرہ کے معنی اور تلفظ کے بارے میں پوچھا تھا تو جواب میں مثیرہ کے معنی برانگیختہ، بھڑکانے والی کے آپ نے بتائے تھے جب کہ میری معلومات کے مطابق مثیرہ وہ رحمت کی ہوا ہے جو عرش معلی کے نیچے سے ماہ رمضان سے پہلے چلتی ہے جس سے جنت کے دروازے بجنے سے مسحور کن آواز پیدا ہوتی ہے۔ ٍ

    جواب نمبر: 172485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1087-938/sd=12/1440

    پہلا جواب منسلک کرکے سوال کرنا چاہیے تھا، بہرحال! برانگیختہ کرنے والی، بھڑکانے والی، یہ مثیرة کے معنی لغوی ہیں، باقی مثیرة ایک خاص قسم کی ہوا کا بھی نام ہے، جس کا بعض احادیث میں ذکر آیا ہے، دونوں میں کوئی تعارض نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند