• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172179

    عنوان: عمیر نام کیسا ہے؟

    سوال: اللہ کے فضل وکرم سے میرا ایک بیٹا ہواہے اور میں اس کا نام عمیر رکھنا چاہتاہوں، کچھ اس طرح جیسے” محمد عمیر الحق“،” محمد عمیر یاتو(Muhammad Umair Yatoo)“، ”عمیرا لحق“،” عمیر الاسلام“، ”عمیر احمد یاتو(Umair Ahmad Yatoo)“ ۔ کیا عمیر نام رکھنا درست ہے؟ مذکورہ بالا ناموں سے کونسا نام لکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1051-816/sn=11/1440

    (الف)عمیر نام اچھا ہے، بہت سے برگزیدہ صحابہ کرام کا یہ نام رہا ہے۔

    (ب) مذکور فی السوال ناموں میں سے محمدعمیر یا عمیر احمد زیادہ موزوں لگ رہے ہیں، ان میں سے کوئی تجویز کرلیں تو اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند