• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172162

    عنوان: زنیشہ فاطمہ نام رکھنے کا حکم

    سوال: حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ میرا سوال یہ ہے کہ میری بھانجی صاحبہ کا نام میں نے زنیشہ فاطمہ رکھا ہوا۔چونکہ نام انٹرنیٹ سے تلاش کیا اور نام کا معنی جنت کا پھول بھی وہی سے حاصل ہوا۔ اب میں مزید حضرت مفتی صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کے علم میں اس نام کا درست معنی یہی ہے یہ پھر کچھ اور ہے اسطرح کے نام رکھنے کی کوئی گنجائش اسلام میں ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 172162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:992-851/N=12/1440

    مجھے عربی لغات میں ”زنیشہ“ لفظ نہیں ملا، باقی یہ کسی اور زبان کا لفظ ہو تو مجھے معلوم نہیں۔ اور نیٹ پر آج کل اسلامی ناموں کے نام سے عجیب عجیب نام اور ان کے معانی ملتے ہیں؛ اس لیے نیٹ کے بجائے کسی صاحب نسبت اور متبع شریعت وسنت عالم دین یا بزرگ سے بچوں کا نام رکھوانا چاہیے اور یہی اصل سنت طریقہ اور خیر وبرکت کا ذریعہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند