• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171148

    عنوان: ’مرحہ “ کا معنی بتائیں، نیز بتائیں کہ اس کو اردو میں کیسے لکھا جائے گا؟

    سوال: براہ کرم، لڑکی کا نام ’مرحہ “ (Mirha) کا معنی بتائیں، نیز بتائیں کہ اس کو اردو میں کیسے لکھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 171148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 975-824/D=10/1440

    یہ عربی کا لفظ ہے ” اَلْمِرْحَةُ “ خشک انگوروں کاڈھیر ۔ ” مَرْحٰی “ خوب ، بہت خوب ۔ یہ لفظ تقریر کی عمدگی یا نشانہ کے درست لگنے کے موقعہ پر داد دینے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند