• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170431

    عنوان: تنزیلہ ارم اور تسبیہ ارم كیسے نام ہیں؟

    سوال: جناب میری بڑی بیٹی کا نام تنزیلہ ارم اور چھوٹی بیٹی کا نام تسبیہ ارم ہے ؟ کیا یہ نام درست ہے ؟ اگر نہیں تو کوئی اور نام تجویز فرمائے ۔شکریہ

    جواب نمبر: 170431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:987-863/L=9/1440

    بچوں کا عمدہ اور اچھا نام رکھنے کا حدیث شریف میں حکم ہے ،یہ دونوں نام اچھے نہیں ہیں پہلا نام تنزیلہ تو کچھ غنیمت ہے مگرتسبیہ نام برا ہے ،اس طرح کا نام رکھنا صحیح نہیں اور ان ناموں کے ساتھ ارم جوڑنا بھی مناسب نہیں،اگر نام تبدیل ہوسکتے ہیں تو دونوں ناموں کو بدل کر ان کی جگہ،عائشہ ،فاطمہ ،رقیہ، مریم ،عاتکہ ،منیبہ ،رقیہ ،میمونہ وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام اپنی دونوں لڑکیوں کا تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند