• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 169941

    عنوان: ام ہانی كو بدل كر مروہ نام ركھنا؟

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام اروی رکھا ہے اور دوسری بیٹی کا نام ام ھانی رکھا تھا جس کو اب تبدیل کر کے مروہ رکھنا چاہتا ہوں دونوں نام کے معنی کے ساتھ رہنمائی فرما دیں دعا گو رہوں گا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 169941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 801-721/M=08/1440

    دوسری بیٹی کا نام ”ام ہانی“ صحیح ہے اس کو بدلنے کی ضرورت نہیں، معلوم نہیں آپ اس کو کیوں بدلنا چاہتے ہیں؟ ”مروہ“ مکہ معظمہ میں ایک پہاڑی کا نام ہے، لڑکی کے لئے مروہ نام موزوں نہیں اور پہلی بیٹی کا نام ”اروی“ بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اگر بدلنا ہے تو پہلی لڑکی کا نام بدل دیں۔ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے نام پر نام رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند