متفرقات - اسلامی نام

Pakistan

سوال # 169417

کیا ہم مقرب فرشتوں کے نام اپنے بچوں پر رکھ سکتے ہیں؟ جیسے جبرائیل میکائیل اسرافیل اور عزرائیل۔ برائے مہربانی رہنمای? کریں۔

Published on: Mar 18, 2019

جواب # 169417

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 732-656/M=07/1440



اکثر علماء کے نزدیک فرشتوں کے نام پر بچوں کا نام رکھنا جائز ہے البتہ بعض علماء سے اس کی کراہت منقول ہے اس لئے اس سے احتراز بہتر ہے۔ ذہب أکثر العلماء إلی أن التسمیة بأسماء الملائکة کجبرئیل و میکائیل لاتکرہ ، وذہب مالک إلی کراہة التسمیة بذلک ، قال أشہب: سئل مالک عن التسمي بجبرئیل فکرہ ذلک ولم یعجبہ ۔ (موسوعہ فقہیة)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات