متفرقات - اسلامی نام

pakistan

سوال # 168976

میری بیٹیوں کے نام اریبہ اور علیزہ ہے ، کیا یہ نام درست ہے نیز ان کے معنی کیا ہے ؟

Published on: Mar 2, 2019

جواب # 168976

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 593-464/SN=06/1440



”اریبہ“ اچھا نام ہے، اس کا معنی ہے عقل و خرد والی لڑکی یا خاتون؛ لیکن ”علیزہ“ نام مناسب معلوم نہیں ہوتا، یہ لفظ یا تو مہمل ہے یا پھر مصحف، اس کے بجائے اگر کوئی دوسرا نام مثلاً عائشہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ) ”اسماء“ (ایک برگزیدہ صحابیہ) اریبہ (شائستہ اور سلیقہ مند) صبیحة (خوبصورت) تجویز کرلیں تو بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات