• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 168413

    عنوان: حبہ اور الہام نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا لڑکی لا نام حبہ ، اور لڑکے کا نام الہام رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 168413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 704-590/B=06/1440

    بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام انبیاء ، صحابہ اور اولیاء وغیرہ دیگر بزرگانِ دین کے نام پر اور بچی کا نام امہات الموٴمنین ، بنات طاہرات ، اور صحابیات وغیرہ کے نام پر رکھا جائے؛ تاہم سوال میں مذکورہ حِبہّ (حاء کے زیر کے ساتھ) عربی زبان میں کوئی لفظ نہیں، اور حَبہّ (حاء کے زبر اور باء کے تشدید کے ساتھ) معنی کے اعتبار سے لڑکی کے لئے اچھا نہیں، اس کے بجائے بچی کا نام ہبہ اور بچے کا نام الہام رکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند