متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 168364

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ میری بہن ۱۳ سال کی ہے ، اس کا نام" ارم ناز" ہے ، حضرت، ارم نام کے معنی کیا ہے ؟یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ارم نام صحیح نہیں ہے ،میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

Published on: Feb 10, 2019

جواب # 168364

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 598-529/H=06/1440



ارم اصل میں تو شداد کی بنائی ہوئی جنت کا نام ہے پھر مجازاً بہشت اور جنت کے معنی میں استعمال ہونے لگا اس معنی مجازی کے لحاظ سے ارم نام رکھنے کی گنجائش ہے؛ البتہ بعض وجوہ سے یہ نام رکھنا اچھا نہیں ہے جیسا کہ ”نومولود کے احکام و مسائل“ ص: ۲۷۹ / میں تفصیل ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات