• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166884

    عنوان: کیا بچی کا نام عمیرہ عشال رکھ سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا بچی کا نام عمیرہ عشال رکھ سکتے ہیں یا نہیں تو اس کے معنی بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 166884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:273-218/sd=3/1440

     عمیرہ اگر عین پر پیش اور میم پر زبر کے ساتھ ہو تو یہ عُمَر کی تصغیر ہے ، اور اگر عین پر زبر اور میم پر زیر ہو، تو اس کے معنی شہد کے چھتہ اور بڑے قبیلہ کے ہوں گے ۔ (مصباح اللغات: ۵۷۷) لڑکی کا یہ نام رکھا جاسکتا ہے ؛لیکن عشال کا لفظ کتب لغت میں نہیں ملا،بظاہر مہمل معلوم ہوتا ہے ، اس کے بجائے دوسرا بامعنی عمدہ نام تجویز کرلینا بہتر ہے ، بچیوں کے چند نام یہ ہیں: حفصہ ، میمونہ، خنساء، عاتکہ ،فاطمہ، آمنہ ، عائشہ ، فاطمہ ، رقیہ ، سمیہ ، مریم ، امیمہ ، وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند