• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166701

    عنوان: لڑکی کا نام ” سیدہ حذیفہ مہک“ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا میں اپنی لڑکی کا نام ” سیدہ حذیفہ مہک“ یا ” سیدہ حاذقہ مہک “ رکھ سکتاہوں ؟ اگر نہیں رکھ سکتاہوں تو کسی صحابیہ کا نام بتائیں جس کا پہلا حرف ایچ سے شروع ہو اور ایف سے ختم ہو۔ شکریہ

    جواب نمبر: 166701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:199-114/sn=3/1440

    ”حذیفہ“ تو مرد کا نام ہوتا ہے، اس نام سے متعدد صحابہٴ کرام گزرے ہیں؛ ہاں ”حاذقہ“ رکھ سکتے ہیں، ”حازقہ“ کا معنی ہے ماہر باکمال اور اخیر میں مہک بھی لگاسکتے ہیں، ”مہک“ کا معنی ہے خوشبو، اسی طرح شروع میں سیدہ کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں بہ شرطے کہ آپ نسباً سادات میں سے ہوں، اگر نسب محفوظ نہ ہو تو پھر ”سیدہ“ نہ لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند