• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166474

    عنوان: ہم حلیمہ اور مدیحہ کے معنی جاننا چاہتے ہیں

    سوال: ہم حلیمہ اور مدیحہ کے معنی جاننا چاہتے ہیں، یا میری بیٹی کے لیے کوئی اور نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 166474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-208/H=2/1440

    حلیمہ کے معنیٰ بردبار عورت اور مدیحہ کے معنیٰ قابل تعریف عورت دونوں نام اچھے ہیں جونسا پسند ہو رکھ سکتے ہیں، عائشہ ، جویریہ ، بریرہ ، رقیہ ، ام کلثوم ، فاطمہ میں سے کوئی نام تجویز کرنا چاہیں تو کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند