• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165434

    عنوان: میزابِ رحمت کیسا نام ہے ؟

    سوال: میزابِ رحمت کیسا نام ہے ؟

    جواب نمبر: 165434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 54-211/SN=4/1440

    ” میزاب رحمت “ خانہ کعبہ کے پر نالے کا نام ہے جو ”حطیم“ کی طرف ہے، اس پرنالے کے نیچے کھڑے ہوکر دعا کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے، فی نفسہیہ نام تبرک کے طور پر رکھا جاسکتا ہے؛ لیکن خیرالقرون ، اسی طرح بعد کے دَور میں اہل علم ومشائخ کے درمیان اس طرح کے نام رکھنے کا معمول نہ تھا؛ اس لئے بہتر ہے کہ انبیاء صحابہ اور امت کی برگزیدہ ہستیوں کے ناموں پر بچے کا نام تجویز کیا جائے، بہ طور مثال چند نام ذکر کئے جاتے ہیں: عبد اللہ ، عبد الرحمن، محمد، داوٴد ، ابراہیم، ابودجانہ، دحیہ ، جابر، جریر ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند