• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164927

    عنوان: نام كے ساتھ ولد یا ابن لگانا

    سوال: حضرت میرے والد کا نام امتیاز احمد ہے اور انہوں نے میرا نام عبید اللہ رکھا تھا لیکن پتا نہیں کیسے میری سند میں عبید اللہ امتیاز احمد لکھا گیا اور پھروہیں سے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات پر بھی یھی نام لکھنا پڑا۔تو حضرت یہ پوچھنا تھا کہ شرعی اعتبار سے کیا میرا نام ہوا عبید اللہ یا عبید اللہ امتیاز احمد ۔جیسے مجھے کہیں گواہی میں نکاح میں استعمال کرنا ہوا تو کونسا نام استعمال ہوگا؟ مہربانی فر ما کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1360-953/sn=1/1440

    جب آپ کے والد کا نام ”امتیاز احمد“ ہے اور آج کل اپنے نام کے ساتھ لفظ ”ابن یا ولد“ کے بغیر بھی باپ کا نام ذکر کرنے کا رواج ہے اور شرعاً بھی اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں آپ نکاح میں گواہی دینے اسی طرح دیگر مواقع پر اپنا نام ”عبید ولد امتیاز احمد“ درج کراسکتے ہیں، گو آپ کے والد نے آپ کا نام صرف ”عبید اللہ“ رکھا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند