• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164457

    عنوان: محمد مانگے نام رکھنا

    سوال: مفتی صاحب! میرے والد کا نام محمد مانگے ہے ، کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے / اگر نہیں تو اس سے ملتے جلتے نام بامعنی بتا ئیں ،بڑی مہربانی ہوگی۔ سونم کا معنی کیا ہے ؟ اگر اچھا نہیں ہے تو اس سے کوئی ملتا جلتانام بتائیں ۔

    جواب نمبر: 164457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1393-1278/D=1/1440

    محمد مانگے نام رکھنا تو مناسب نہیں اس کی جگہ محمد مالک، محمد ساجد، محمد مامون وغیرہ رکھ لیں تو بہتر ہے۔ سونم عربی اردو فارسی کا لفظ نہیں ہے کسی اور زبان کا ہے اس کے معنی ہمیں نہیں معلوم۔

    لڑکے کا نام رکھنا ہو تو سفیان، عفان، عدنان۔

    لڑکی کانام ہو تو صفیہ، عطیہ، ماریہ، مریم وغیرہ

    میں سے کوئی نام رکھ سکتے ہیں۔

    یہ سب نیک مردوں یا عورتوں کے نام ہیں ان میں ڈکشنری کے اعتبار سے معنی دیکھنے کی ضرورت نہیں، یہ سب بابرکت نام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند