• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164250

    عنوان: ایک دو ناموں کے متعلق سوال اور عقیقہ میں چند مہینوں کی تاخیر کا حکم

    سوال: میری بیٹی کا نام عائضہ فرحان خان ہے تو کیا یہ اچھا نام ہے ؟ اور ابھی ایک دن پہلے میرا ایک بیٹا ہوا ہے اس کے لیے کوئی اچھا نام بتائیں ۔ میں نے اس کے نام لئے یہ تین سوچا ہے، عثمان علی خان، ہاشم علی خان ، صلاح علی خان ،مشورہ دیں کہ ان میں سے کونسا نام بہتر ہے؟ یا کوئی اور اچھا نام بتائیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم ساتویں دن کے اندر اس کے بال کاٹ دیں اور چاندی تقسیم کریں مگر کچھ مہینوں کے بعد اس کا عقیقہ کریں تو کیا یہ درست ہوگا یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔ دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 164250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1232-1028/N=11/1439

    (۱): عائضہ فرحان خان، اچھا نام ہے، عائضہ کے معنی ہیں: دوسرے کو اس کے احسان یا حق کا بدلہ دینے والی (القاموس الوحید)۔

    (۲): یہ تینوں نام اچھے ہیں، آپ کو تینوں میں جو پسند ہو، رکھ لیں۔

    (۳): عقیقہ چند مہینوں کے بعد کرنا درست تو ہے؛ البتہ افضل وبہتر یہی ہے کہ آپ ساتویں دن ہی عقیقہ کردیں۔ اور اگر عقیقہ کے لیے انتظامات نہ ہوں تو معلوم ہونا چاہیے کہ عقیقہ میں دعوت ضروری نہیں، آپ اگر دو بکرے ذبح کراکے ان کا گوشت تقسیم کرادیں تو بھی عقیقہ ہوجائے گا۔ اور اگر دو بکروں کی استطاعت نہ ہو تو ایک بکرے سے بھی عقیقہ ہوسکتا ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند