• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164152

    عنوان: بچی كا نام عنایہ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں آٹھ مہینے کی بچی کا باپ ہوں، اس کا نام ” عنایہ “ (ANAYA)ہے ، میں یہ نام رکھ سکتاہوں، یہ نام گھر کے سبھی لوگوں کو پسند ہے، یا یہ نام بدل دوں؟ براہ کرم، اس(ANAYA and INAYA) کا معنی بتائیں ۔

    جواب نمبر: 164152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1218-906/sn=12/1439

    ”عَِنایة“ (بفتح العین وکسرہا) کے معنی ہے، فکر مندی، دلچسپی، توجہ وغیرہ کے، یہ نام رکھ سکتے ہیں، باقی اگر اس کے بہ جائے حضراتِ صحابیات اور امت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں (مثلاً فاطمہ، جویریہ، بریرہ، صفیہ، عاتکہ، شفا، سودة، حمنة، رابعہ، زِنِیرہ) میں سے کوئی نام تجویز کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند