• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164029

    عنوان: جویریہ كا تلفظ كیا ہے؟

    سوال: (۱) ہمارے یہاں نام جویریہ زبر کے ساتھ یعنی حرف جیم کو زبر کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جب کہ کسی مفتی صاحب نے بتایا تھا کہ حرف جیم پیش کے ساتھ ہے رہنمائی فرمائیں ہم یہ نام جیم کو زبر کے ساتھ رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے نا۔ (۲) اور جویریہ نام صحیح لفظوں میں اردو اور انگلش میں کیسے لکھا جائے اس سے بھی آگاہ فرمادیں۔ (۳) اور جویریہ کس کا نام تھا۔ (۴) اور جویریہ کے معنی کیا ہے۔

    جواب نمبر: 164029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1225-993/B=11/1439

    (۱) عربی زبان میں جُویریہ جیم کے پیش کے ساتھ فُوَیعِلةٌ کے وزن پر جاریةٌ کی تصغیر ہے؛ لہٰذا اسے جیم کے پیش کے ساتھ لکھنا اور پڑھنا چاہیے۔

    (۲) اسے اردو میں جُویریہ اور انگریزی میں Juwairiaلکھا جائے گا۔

    (۳) یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہٴ مطہرہ کا نام ہے۔

    (۴) اس کے معنی ”تیز، پھرتیلی اور نوجوان لڑکی“ ہیں، وعن جُویریة أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم خرج من عندہا بکرة حین صلی الصبح الخ قال تحت قولہ ”جویریة“ في المرقاة: بالتصغیر بنت الحرث زوج النبي صلی اللہ علیہ وسلم الخ، مقراة المفاتیح: ۵/ ۲۱۲/ کتاب الدعوات/ باب ثواب التسبیح والتحمید الخ ط: دار الکتب العلمیہ بیروت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند