• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163790

    عنوان: غلام سید اور عبد الحضرت نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: ناموں میں غلام سیدو اور عبدالحضرت سے کیا مراد ہے ؟ کیا غلام سیدو اور عبدالحضرت نام رکہنا کسی مسلمان کے لیے درست ہے ؟ کیا ایسے نام قصدا رکہنے سے کوئی مسلمان شرک کا مرتکب نہیں ہو جاتا ہے ؟ حنفی مسلک کے مطابق ہی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 163790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1178-993/N=11/1439

    (۱): ان ناموں میں سیدو اور الحضرت سے کون مراد ہے؟ مجھے معلوم نہیں۔ اگر آپ کے علاقے میں یہ نام رکھے جاتے ہیں تو آپ علاقہ کے علما سے رجوع کریں۔

    (۲، ۳):ان دونوں سوالوں کا جواب ، پہلے سوال پر موقوف ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند