• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163259

    عنوان: افسارہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: براہ کرم، افسارہ (Apsara ) اور سفیان کے معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 163259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1018-844/B=10/1439

    افسارہ کا لفظ کہیں کسی لغت میں ہمیں نہیں مل سکا۔ اور سفیان ایک جلیل القدر صحابی کا نام ہے جو پہلے قریش کے سردار تھے۔ ان کی لڑکی حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا۔ اس کے لغوی معنی ہوا چلنے کے یا چھلی ہوئی چیز کے آتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند