• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163225

    عنوان: رامین نام کیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام ”رمین“ (RAMEEN) رکھا ہے جو فارسی نام ہے جس کے معنی فرمانبردار کے ہیں، کیا یہ نام رکھنا درست اور صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 163225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:926-800/SN=10/1439

    بعض کتابوں میں ”رامین“ کا معنی فرماں بردار اور مطیع کے لکھے ہیں، اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات، حضراتِ صحابیات اور امت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں پر لڑکی کا نام رکھا جائے؛ اس لیے اگر ہوسکے تو ”رامین“ کے بہ جائے ازواجِ مطہرات یا صحابیات کے ناموں مثلاً جویریہ، صفیّہ، سودة، عاتکہ، اسما، شفا، حفصہ وغیرہ میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند