• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163053

    عنوان: كیا سبحان احمد نام ركھنا صحیح ہے؟

    سوال: میرے ایک بیٹے کا نام سبحان احمد ہے ۔ گھر میں ہم سب اس کو سبحان کے نام سے پکارتے ہیں، کیا یہ نام شرعی اعتبار سے رکھنا درست ہے ؟ اگر نہیں ہے تو کیا وجہ ہے ؟ امید ہے جواب سے راہنمائی فرمائیں گے ۔

    جواب نمبر: 163053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1016-793/sn=10/1439

    ”سبحان احمد“ نام رکھنا درست ہے، آپ اپنے بیٹے کو ”سبحان“ کہہ کر پکارسکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ ”سبحان“ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند