• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163024

    عنوان: محمد شاہ قب، محمد شاقب اور محمد شاکب نام کیسے ہیں؟

    سوال: مفتی صاحب! (1)میرا نام محمد شاہ قب ہے ، میں یہ جاننا چاہتا ہو کہ اس کا معنی کیا ہے ؟ کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے ؟ (2) محمد شاقب نام رکھنا صحیح ہے ؟اس کا کیا معنی ہے ؟ (3) محمد شاکب نام رکھنا صحیح ہے ؟ اور اس کا کیا معنی ہے ؟ مہروبانی کرکے جلدی جواب دیجئے اللّٰہ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے اور اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔

    جواب نمبر: 163024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1093-924/N=11/1439

    (۱): آپ کے نام میں لفظ محمد اور لفظ شاہ تو با معنی ہیں، محمد کے معنی: جس کی خوب تعریف کی گئی اور یہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی ہے اور برکت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر نام رکھا جاتا ہے اور شاہ کے معنی:بادشاہ؛ لیکن لفظ قب مہمل ہے؛ اس لیے یہ نام تبدیل ہونا چاہیے ۔

    (۲): محمد شاقب (شین کے ساتھ) یہ بھی صحیح نام نہیں؛ البتہ محمد ثاقب صحیح نام ہے، ثاقب کے معنی ہیں: روشن وچمک دار ستارہ یا کوئی اور چیز ۔

    (۳): عربی میں شاکب (کاف کے ساتھ) بامعنی لفظ نہیں ہے؛ اس لیے یہ نام بھی نہ رکھا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند