• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162500

    عنوان: فرشتوں کے نام پر بچوں کا نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا ہم فرشتوں کا نام پر بچوں کا نام رکھ سکتے ہیں؟ مثلاً جبرئیل احمد، میکائیل احمد، اسرافیل احمد اور اس کے علاوہ بہت سے دیگر نام۔ سید عثمان غنی نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا لفظ غنی ناموں میں اضافہ کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، مجھے مشورہ دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 162500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1405-1221/L=11/1439

     اکثر علماء کے نزدیک فرشتوں کے نام پر نام رکھنا جائز ہے، تاہم مناسب نہیں بعض احادیث میں فرشتوں کے نام پر نام رکھنے کی ممانعت آئی ہے؛اس لیے فرشتوں کے نام پر بچوں کا نام نہ رکھنا بہترہے۔ ”سمّوا بأسماء الأنبیاء، ولا تَسموّا بأسماء الملائکة“ (فیض القدیر شرح الجامع الصغیر: ۴/۱۱۳، رقم: ۴۷۱۷، ط: حرف السین، ط: دار المعرفہ بیروت)

     وفي المرقاة وکَرِہ مالک التّسمي بأسماء الملائکة کجبریل قلت؛ ویوٴیدہ ما رواہ البخاري في تاریخہ عن عبد اللّٰہ بن جراد ”سموا بأسماء الأنبیاء ولا تسموا بأسماء الملائکة“(مرقاة المفاتیح: ۹/۱۰۶، باب الأسامي: الفصل الأول)

     وفی الموسوعہ الفقہیة: ذھب أکثرُ العلماء إلیٰ أنّ التّسمیة بأسماء الملائکةکجبریل ومیکائیل لا تُکرہ، وذھب مالکٌ إلیٰ کراھةِ التّسمیة بذلک، قال أشھب: سُئِل مالک عن التّسمي بجبریل فکَرِہ ذلک ولم یعجبہ․ (الموسوعة الفقہیة ۳۳۴، ۳۳۵، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامیة، الکویت)

    (۲)حضرت عثمان غنیکے نام کی مناسبت سے عثمان غنی نام رکھنا درست ہے ؛البتہ اگر آپ سادات خاندان سے نہیں ہیں تو آپ کے لیے نام سے پہلے ”سید“ لکھنا درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند