• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162196

    عنوان: کیا کسی صحابی کا نام بھی حماد تھا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرے گھر میں بچے کی پیدائش ۲۳/ مئی ۲۰۱۸ء کو صبح کے وقت ہوئی، میں نے اس کا نام محمد حماد رکھا ہے۔ (۱) کیا یہ نام صحیح ہے؟ اور حماد کا معنی کیا ہے؟ (۲) کیا کسی صحابی کا نام بھی حماد تھا؟ (۳) ۲۳/ مئی ۲۰۱۸ء کو اسلامی تاریخ کیا تھی؟ اور بچے کے حق میں دعاء کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیراً

    جواب نمبر: 162196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:524-1299/sd=1/1440

    (۱) حماد اچھا نام ہے۔

    (۲) یہ ایک صحابی کا نام ہے۔

    (۳) ۲۳/ مئی ۲۰۱۸ء کو ۷/ رمضان ۱۴۳۹ھ تاریخ تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند