• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161657

    عنوان: رابعہ سے ملتے جلتے نام بتادیں

    سوال: بخدمت جناب علماء کرام جناب اعلی مؤدبانہ گذارش ہے کہ رابعہ نام کے ساتھ ملتے جلتے کچھ اسماء بتادیں معنی کے ساتھ اور جس صحابیہ یا پھر کسی نیک عورت کے نام ہوں تو ان کا بھی حوالہ دے دیں تو آپ کی نوازش ہوجائے گی اور رابعہ نام صحیح کس طرح لکھا جائے اردو اور عربی اور انگلش ان تمام زبانوں میں صحیح طریقہ سے رابعہ نام کس طرح لکھا جائے اور رابعہ نام کیسا ہے اور یہ نام کس کا تھا اور اس کی معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 161657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:963-849/D=9/1439

    رابعہ     ایک نیک وصالح خاتون کا نام ہے     RABIA

    راضیہ    کے معنی راضی اورخوش ہونے والی    RAZIA

    رفیعہ     کے معنی بلند       RAFIA'H

    راکعہ     کے معنی رکوع کرنے والی   RAKIA

    غازیہ     جہاد کرنے والی     GHAZIA

    غزالہ     ہرنی، محبوبہ        GHAZALA

    عارضہ    خدا رسیدہ، خدا کو پہچاننے والی          ARIZA

    عابدہ     عبادت کرنے والی  ABIDA

    عائشہ     ام الموٴمنین کا نام  AYESHA

    ربیعہ     خوشبو وغیرہ رکھنے کا برتن   RABI'A

    راحمہ     رحم کرنے والی     RAHIMA


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند