• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161471

    عنوان: حارث نام کے معنی کیا ہیں؟

    سوال: حارث نام کے معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 161471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:948-810/N=9/1439

    حارث کے معنی: کھیتی کرنے والا، کمائی کرنے والا، آخرت کی کمائی کرنے والا، یہ اچھا نام ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث اور ہمام کو تمام ناموں میں سب سے سچا قرار دیا ہے۔

    عن أبي وھب الجشمي قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تسموا بأسماء الأنبیاء وأحب الأسماء إلی اللہ عبد اللہ وعبد الرحمن وأصدقھا حارث وھمام وأقبحھا حرب ومرة، رواہ أبو داود (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، الفصل الثالث، ص: ۴۰۹، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند