• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161375

    عنوان: بریرہ عنم كیسا نام ہے؟

    سوال: ہم نے اپنی بچی کا نام بریرہ عنم رکھا ہے ،کیا یہ نام اچھا ہے ؟اور اس کا معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 161375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:906-782/D=9/1439

    بریرہ اچھا نام ہے ایک صحابیہ کا بھی یہ نام رہا ہے صحابیہ کے ناموں میں معنی نہیں دیکھے جاتے برکت کے لیے یہی کافی ہے وہ صحابیہ کا نام ہے اور اچھے ہونے کی دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام کو برقرار رکھا ہے، ”عَنَم“ایک پودا جس کا پھل سرخ اور رنگائی کے کام آتا ہے۔ الْعَنْمَةُ انسان کے ہونٹ کی پھٹن۔ نام کے اندر اس کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند