• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161238

    عنوان: کیا محمد اشہر نام درست ہے؟

    سوال: ۶/ اپریل 2018ء بروز عصر اور مغرب کے درمیان میرا بیٹا ہوا ہے، میں اس کا نام محمد اشہر (MUHAMMAD ASHAR) رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 161238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:933-807/N=8/1439

    محمد اشہر نام درست ہے، رکھ سکتے ہیں؛ البتہ اگر آپ محمد اسجدیا محمد ارشدرکھیں تو یہ معنی کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے، اور حدیث میں اچھے سے اچھا نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے۔

    عن أبی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم رواہ أحمد وأبو داود (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب الأسامي، ص۴۰۸، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند