• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161048

    عنوان: كیا ’’شارینہ‘‘ ’’زرینہ‘‘ جیسے نام ركھے جاسكتے ہیں؟

    سوال: سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم مسلمانوں کے نام شارینہ، زرینہ، ہو سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو ان ناموں کے کیا معنی ہیں؟ ساتھ ہی شبانہ،ناہید ذیشان، شہزادی، نام رکھنا کیسا ہے اور ان ناموں کے معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 161048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1044-839/sd=8/1439

    زرینہ نام رکھ سکتے ہیں، اس کے معنی ہیں: سونے کی تار، یہ فارسی زبان کا لفظ ہے اور شبانہ بھی فارسی لفظ ہے، اس کے معنی رات کے پہر کے ہیں، ناہید بھی فارسی لفظ ہے، ایک سیارہ کے نام ہے، بہتر یہ ہے کہ صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند