• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160569

    عنوان: رومیسہ نام رکھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا رومیسہ نام رکھنا معنی کے اعتبار سے درست ہے ؟ براہ کرم، راہنمائی فرمائیں شکریہ

    جواب نمبر: 160569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-710/D=8/1439

    ”رومیسہ“ کا لفظ ہمیں عربی اردو ڈکشنری میں نہیں ملا۔ البتہ رُمَیْسَہ تصغیر ہے رَمَسَ کی اس کے معنی ہیں مٹانے والی، چھپانے والی، اڑانے والی۔

    ”رُمَیسَاء“ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ام سلیم کا نام تھا، یہ نام آپ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند