• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160295

    عنوان: فاطمہ‏، محمد قاسم‏، محمد معاذ سے ملتا جلتا كوئی نام بتادیں

    سوال: حضرت، میرے گھر میں تین بچے ہیں، بچی کا نام فاطمہ اور پہلے لڑکے کا نام محمد قاسم اور دوسرے کا محمد معاذ ہے۔ اللہ کے فضل سے میرے گھر میں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ نئے کے بچے لئے بچہ اور بچی کا مندرجہ بالا ناموں سے ملا جلتا کوئی نام بتائیں، کرم ہوگا۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 160295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:869-800/sd=8/1439

    پیدا ہونے والا اگر بچہ ہو تو اس کا نام طاہر یا طیب رکھ سکتے ہیں اور اگر بچی ہو، تو اس کا نام رقیہ یا ام کلثوم رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند