• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160011

    عنوان: زنیرہ نام رکھناکیسا ہے نیز اس کا تلفظ کیا ہے؟

    سوال: زنیرہ نام کا صحیح تلفظ اور اس کے معنی کیا ہے ؟ کیا بچی کے لیے یہ نام ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 160011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:794-646/sn=8/1439

    ”زنیرہ“ زا کے کسرہ، نون مشدد مکسور اس کے بعد یائے ساکنہ کے ساتھ ہے یعنی ”زِنِّیرَة“، یہ لفظ کتب لغت میں تو نہیں ملا؛ لیکن چونکہ یہ ایک برگزیدہ صحابیہ کا نام رہا ہے؛ اس لیے یہ نام اچھا ہے بچی کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ ”زِنِّیْرَہ“ بکسر الزاء والنون المشددة وتسکین الیاء تمتہا نقطتان وآخرہ راء ثم حاء (أسد الغابة: ۷/ ۱۲۴، ترجمہ، رقم: ۶۹۴۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند