• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157888

    عنوان: نومولود بیٹے کا مناسب نام رکھنا چاہتا ہوں

    سوال: میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش14 دسمبر 2017 بوقت بعد مغرب ہے ۔ میرا نام خرم شہزاد نقوی اور میری بیوی کا نام فائزہ بخاری ہے ۔ براہ کرم مندرجہ ذیل ناموں میں سے رہنمائی فرما دیں کہ کون سا نام رکھنا بہتر ہو گا؟ سید حمدان حیدر، سید عالیان حیدر، سید سالار حیدر، سید جاسم رضا، سید حاشر رضا۔ براہ کرم، جواب دیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 157888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:428-368/D=5/1439

    اگر مذکورہ ناموں میں سے ہی رکھنا ہے تو سید حمدان حیدر رکھ لیں بشرطیکہ آپ سادات خاندان میں سے ہوں ورنہ سید کا لفظ کم کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند