• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157849

    عنوان: ” مائرہ “ کا معنی کیا ہے؟

    سوال: (۱) نام ” مائرہ “ کا معنی کیا ہے؟اور (۲) کیا ہم لڑکی کا نام ” سنیم (Seneen ) “ رکھ سکتے ہیں؟ اس کا معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 157849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:494-374/sn=5/1439

    (۱) ”مائرہ“ کہتے ہیں کم سمجھ عورت کو، نیز مادے کی روشنی میں دیگر معانی بھی بن سکتے ہیں؛ لیکن وہ معانی بھی نام کے لیے موزوں نہیں ہیں (مصباح اللغات)۔

    (۲) ”سنیم“ کہتے ہیں بلند مرتبہ والے مرد کو اور اس کی تانیث ”سنیمة“ آتی ہے (المعجم الوسیط)۔ یہ نام اچھا ہے؛ لیکن لڑکی کے لیے ”سنیم“ کے بہ جائے ”سنیمة“ رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند