• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155909

    عنوان: صبرینہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا لڑکی کا نام رکھنے کے لیے نام ”صبرینہ کلثم“(Sabrina kulsum )،” حفصہ کلثم“ ،” رابعہ کلثم“ ، اچھے نام ہیں؟ان کے معنی کیا ہیں؟ان ناموں کے حوالے سے کوئی اسلامی تاریخ ہے؟

    جواب نمبر: 155909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:82-54/sd=2/1439

    حفصہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجة محترمہ کا نام تھا اور رابعہ نام کی مشہور اللہ والی نیک خاتون گذری ہیں اور ام کلثوم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا نام تھا ، صبرینہ کا لفظ ہمیں لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا ، بظاہر اس کا مادہ صبر ہے ، جس کے معنی برداشت کرنے کے آتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند