• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 155718

    عنوان: منہاج الر حمن، منیب الر حمن، وہاج الر حمن ،یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: منہاج الر حمن، منیب الر حمن، وہاج الر حمن ،یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ ان ناموں کے معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 155718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:185-154/H=3/1439

    (۱) رکھ سکتے ہیں۔

    (۲) منہاج الرحمن کے معنی رحمن یعنی اللہ پاک کا واضح راستہ (ب) منیب الرحمن کے معنی رحمن کا منیب یعنی اللہ پاک سے گڑگڑاکر مانگنے والا (ج) وہاج الرحمن کے معنی اللہ پاک کا روشن چمک دار ستارہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند