• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 154650

    عنوان: کیا اس طرح كے نام اسلام کے مطابق درست ہیں؟

    سوال: میری الحمد اللہ تین بیٹیاں ہیں، ایک کا نام بی بی مہوش، دوسری کا نام بی بی ارم خان اور تیسری کا نام بی بی ناہید خان ہے ، کیا یہ نام اسلام کے مطابق درست ہیں؟ اور برائے مہربانی ان ناموں کا مطلب بھی بتا ئیں ۔

    جواب نمبر: 154650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1352-1098/D=1/1439

    مہوش: اصل میں ماہ وش کا مخفف ہے جس کے معنی ہیں چاند جیسے چہرہ والا (والی)

    ارَم: شداد کی بنائی ہوئی جنت پھر مجازا جنت اور بہشت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔

    ناہید: زہرہ، ستارہ، حسن ومحبت کی دیوی

    معنی کے لحاظ سے تینوں نام غلط نہیں ہیں، ٹھیک ہیں۔ البتہ صحابیات، ازواجِ مطہرات، اور نیک خواتین کے نام پر نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند