• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 153846

    عنوان: طلحہ نام کا مطلب کیا ہے ؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام طلحہ رکھا ہے جوایک صحابی کا نام ہے ،اس نام کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 153846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1303-1198/sn=12/1438

    لغوی اعتبار سے ”طلحہ“اگرچہ ایک صحرائی جھاڑ کا نام ہے، نیز ”موز“ یعنی کیلے کو بھی کہتے ہیں (مختار الصحاح ولسان العرب)؛ لیکن چونکہ یہ کئی ایک برگزیدہ صحابہ کا نام رہا ہے؛ اس لیے اس کے معنی کے درپے ہونے کی ضرورت نہیں ہے، صحابہٴ کرام کا نام ہونا ہی اس (طلحہ) کی فضیلت کے لیے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند