• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 152694

    عنوان: سیف القہار اور سیف الجبار نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام سیف القہار رکھا ہے اور ارادہ کیا ہے کہ دوسرا بیٹا اللہ دیدے تو سیف الجبار رکھوں گا مگر لوگ کہتے ہیں یہ نام تبدیل کرلو کیا میں یہ نام تبدیل کرلوں؟

    جواب نمبر: 152694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1023-851/D=10/1438

    آپ نے اپنی پسند کے مطابق نام رکھ دیا تو اب بدلنے کی کوئی وجہ نہیں ہے؛ لہٰذا تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس طرح سیف اللہ نام رکھنا درست ہے اسی طرح سیف القہار بھی رکھنا جائز ہے، جب کہ سیف اللہ لقب تو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید کے لیے منتخب فرمایا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند