• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149282

    عنوان: کیا لڑکی کا نام مشکاة رکھنا درست ہے؟

    سوال: کیا لڑکی کا نام مشکاة (Mishkaat,)رکھنا درست ہے؟ اور کیا اس کے ساتھ کوئی نام جوڑ سکتے ہیں جیسے مشکاة نورین، وغیرہ ۔ براہ کرم، اس نام کے معنی بتائیں ۔

    جواب نمبر: 149282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 487-455/N=6/1438

    (۱): لڑکی کا نام: ”مشکوة“ درست ہے، اس کے معنی آتے ہیں: چراغ دان، دیوار میں چراغ رکھنے کا طاق۔ قرآن میں ہے: کمشکوة فیھا مصباح (سورہٴ نور، آیت:۳۵)، اور حدیث کی ایک مشہور کتاب کا نام ہے: مشکوة المصابیح، یعنی: احادیث کے چراغوں کا طاق ، یعنی: جیسے کسی طاق میں روشنی کے بہت سے چراغ ہوں، اسی طرح اس کتاب میں بہت ساری احادیث ہیں ، جن کی حیثیت چراغوں کی طرح ہے؛ البتہ چراغ ظاہری روشنی دیتے ہیں اور احادیث طیبہ (علی صاحبھا ألف ألف صلاة وتحیة) ہدایت کی روشنی دیتی ہیں۔

    (۲):جی ہاں! مشکوة کے ساتھ کوئی دوسرا مناسب کلمہ جوڑسکتے ہیں، جیسے: مشکوة نُورَین ، یعنی: دو روشنی (ایک ظاہری اور دوسری باطنی)کا طاق۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند