متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 149202
جواب نمبر: 14920201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 507-383/Sd=5/1438
”افشانہ“ افشاں کی طرف منسوب ہے، جس کے معنی ہیں: چھڑکنا، بکھیرنا، نام کے لیے یہ لفظ کچھ زیادہ مناسب نہیں ہے، اس لیے آپ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلاً: فاطمہ، زینب، عائشہ، امیمہ، ماریہ وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک شخص نے اپنے بیٹے کا نام عکاشہ رکھا ہے لیکن اس کو معنی کا پتہ نہیں۔ تو وہ یہ کہتاہے کہ ایک صحابی ( رضی اللہ تعالی عنہ) کا نام ہے اور وہ غزوہ احد میں شریک تھے۔ اس نام کا معنی بتادیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
11029 مناظردرج
ذیل دو ناموں کا معنی معلوم کرنا چاہتا ہوں: (۱) عیشل/ عشال۔ (۲) ایشال/ عیشال، شاید پہلے
کا معنی جنت کا پھول اور دوسرے کا معنی اللہ کی حفاظت میں۔ کیا یہ نام ٹھیک ہے؟
نیز بچیوں کے کچھ نام بتادیں۔
صرف سمیع یا رفیع یا کوئی
بھی ایسا نام رکھنا کیسا ہے جب کہ اگر لوگ اس کے ساتھ عبدالسمیع یا عبدالرفیع نہ
پکاریں؟ ہمارے پاکستان کے ایک بہت بڑے عالم کا نام بھی صرف مولانا سمیع الحق ہے تو
کیا ایسے کہنا جائز ہے؟ میرا ذاتی خیال ہے کہ رب کے ہر صفاتی نام کے ساتھ الف لام
کا الفاظ ہے جیسے القیوم، الرحیم، تو کیا صرف رحیم لکھنا یا کہنا جائز نہیں جب کہ
رحیم اور الرحیم میں تو صاف فرق موجود ہے؟ اور کیا العلی اور الکبیر رب کے صفاتی
نام نہیں، تو ہم صرف علی اور کبیر کیسے لکھتے ہیں، مہربانی فرماکر وضاحت فرما دیں؟
میری لڑکی کانام: ایمان طارق, ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا اسلامی نقطہ نظر سے یہ نام درست ہے یا نہیں کیوں کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ یہ درست نہیں ہے،مثلاً اس وقت جب ہم کہتے ہیں کہ ایمان گھر پر نہیں ہے۔
3058 مناظر