• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148499

    عنوان: فاطمہ اور قاسم سے ملتے جلتے نام بتادیں۔

    سوال: میرے گھر میں جلد ہی بچہ کی پیدائش ہونے والی ہے، میری بڑی لڑکی کا نام فاطمہ اور لڑکے کا نام محمد قاسم ہے۔ ہونے والے بچے کا نام فاطمہ اور قاسم سے ملتا جلتا بتائیں، کرم ہوگا۔ آپ سے ہونے والے بچے کے حق میں دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 148499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-326/Sd=5/1438

     اگر لڑکی کی ولادت ہو، تو آپ ان ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلا: عائشہ، عاتکہ، صالحہ وغیرہ اور اگر لڑکے کی ولادت ہو، تو عاصم، خالد، نعمان، وغیرہ میں سے کوئی نام رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند