• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148268

    عنوان: فیضل کا معنی کیا ہوگا؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ فضل/ فیضل (Faizal) کا معنی کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 148268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 464-423/Sn=5/1438

    ”فَضْلٌ“ کے معنی تو کمال، برتری، احسان وغیرہ کے ہیں؛ لیکن لفظ ”فَیْضَل“ عربی لغتوں میں نہیں ملتا؛ یہ مہمل لفظ معلوم ہوتا ہے البتہ اس کا ہم وزن لفظ ”فَیْصَل“ ملتا ہے، جس کا معنی ہے حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والا، قاضی، حاکم وغیرہ۔ نام کے لیے ”فضل“ اور فیصَل (بالصاد) مناسب الفاظ ہیں فَیْضَل (بالضاد) مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند