• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 148155

    عنوان: اسلامی و تاریخی نام

    سوال: آج بتاریخ /۲جنوری/۲۰۱۷ بروز پیر بوقت بعد عصر ۵:۲۵ میری بھانجی کی ولادت ہوئی ہے ، آپ سے مودبانہ درخواست ہے کہ اس بچی کے لئے ایک اسلامی و تاریخی نام تجویز فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔ فقط والسلام طالب دعا محمد الیاس

    جواب نمبر: 148155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 475-411/Sn=5/1438

    ”سُمَیّہ“ (برگزیدہ صحابیہ کا نام) امیمہ، جُوَیْریَہ، مَیْمُونة (صحابیات اور ازواجِ مطہرات کے اسماء) یُمْنٰی (بابرکت) ادیبہ (باسلیقہ) طَاہرَہ (پاکباز) عَفِیْفَہ (پاکدامن) مَبَشِّرَہ (خوشخبری دینے والی) ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیا جائے، یہ سب نام اچھے ہیں۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے اور تاریخی نام کے لیے اس فن کے کسی ماہر سے رجوع کریں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند