• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 147633

    عنوان: فرشتے كے نام پر بچی كا نام ركھنا؟

    سوال: کیا فرشتے کے نام پر بچی کا نام رکھا جاسکتا ہے؟ میں اپنی بچی کا نام میکائیل ناصر رکھنا چاہتا ہوں، اس نام کے معنی بتادیں اور اس کی اسپیلنگ بتادیں اردو اور انگریزی میں۔

    جواب نمبر: 147633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 587-578/M=5/1438

    ”میکائل“ ایک مقرب فرشتے کا نام ہے جو پانی برسانے اور روزی پہنچانے کے کام پر مقرر ہیں، بچے کا نام میکائل ناصر رکھ سکتے ہیں، بچی کے لیے مناسب نہیں، بچی کے لیے صحابیات اور نیک عورتوں کے نام پر نام تجویز کرلینا اچھا ہے جیسے، عائشہ، صفیہ، رقیہ، سمیہ، خنساء، عاتکہ، رابعہ وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند