• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 147489

    عنوان: لڑکے اور لڑکی کے لیے پانچ پانچ نام بتادیں

    سوال: اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی دوسری مرتبہ حمل سے ہے، میں نے اپنے پہلے بیٹے کا نام محمد حذیفہ رکھاہے۔ براہ کرم، لڑکے اور لڑکی کے لیے پانچ نام تجویزفرمائیں ۔ ہم نے لڑکے کے لیے نام؛” محمد حسیب/ محمد حسیب حمید “اور لڑکی کے لیے ”ہبہ مریم “سوچاہے ، لیکن بھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    جواب نمبر: 147489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 323-239/Sn=4/1438

     

    صَفِیَّة، جُوَیْرِیہ، عائشہ (ازواجِ مطہرات کے نام) یُمْنٰی (بابرکت) بُشْریٰ (خوشخبری) لڑکی کے لیے اچھے نام ہیں، لڑکے کے لیے عَبْد اللہ، عُبَیْد اللہ، عَبد الرحمن ذَکْوان، صفوان، سالم، حَارِثَة، ثُمامہ، اچھے نام ہیں؛ باقی آپ نے جو نام سوچا ہے وہ بھی اچھے ہیں، رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند